نئی دہلی 9 فر وری ( ایجنسیز) نائب صدر جمہوریہ محمد حامدانصاری کا آج ایمس میں آپریشن کیا گیا ۔ آپریشن کے بعد اُن کے تنفس کی نالی بہتر طور پر کام کررہی ہے اور وہ تیزی سے روبہ صحت ہیں۔ 62سالہ حامد انصاری کو کل رات دواخانہ
میں شریک کیا گیا تھا ۔ پروفیسر سریش شرما صدر شعبہ ای این ٹی اور پروفیسر انجان تریکھانائب صدر کی صحت پر نگرانی رکھے ہوئے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ آپریشن کے بعد ان کی صحت کی بحالی اطمینان بخش ہے۔ محمد حامدانصاری کی تنفس کی نالی کا سانس لینے میں دقت کی شکایت پر آپریشن کیا گیا تھا ۔